موصل میں عراقی فوج کی پیش قدمی جاری، فوج کوداعشکی جانب سے گلیوں اور سڑکوں میں نصب بارودی مواد کا سامنا

اتوار 22 جنوری 2017 16:00

بغداد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جنوری2017ء) عراق کے شہر موصل میں عراقی فوج کی پیش قدمی کا سلسلہ جاری ہے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق عراقی فوج اپنے ملک کے دوسرے بڑے شہر موصل کے مشرقی حصے کا قبضہ تقریبا چھڑا چکی ہے اور اب اس کی نظریں مغربی حصے پر جمی ہوئی ہیں۔ موصل میں عراقی فوج کو اسلامک اسٹیٹ کی جانب سے گلیوں اور سڑکوں میں نصب بارودی مواد کا سامنا ہے۔

(جاری ہے)

فوج کے لیفٹیننٹ جنرل سمی العریدی کا کہنا ہے کہ جس مقدار میں بارودی مواد کا سامنا انبار صوبے میں کیا گیا تھا، اس کے مقابلے میں موصل میں یہ صورت حال انتہائی کمزور ہے۔ جنرل کے مطابق اِس کی ایک بڑی وجہ لوگوں کی نقل مکانی ہے۔ موصل میں لوگ اپنے اپنے گھروں میں ہیں اور جہادیوں کو کم خالی گھر دستیاب ہیں اورموصل کی سڑکوں پر فوجی گاڑیوں کی نقل و حرکت قدرے آسان ہے۔

متعلقہ عنوان :