یمن میں امریکی ڈرون حملہ، القاعدہ کے 4مشتبہ دہشتگرد ہلاک

ڈرون حملہ البدایا صوبے کے مقام صوما میں کیا گیاجس میں عسکریت پسندوں کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا ،سیکورٹی حکام

اتوار 22 جنوری 2017 16:00

یمن میں امریکی ڈرون حملہ، القاعدہ کے 4مشتبہ دہشتگرد ہلاک

صنعاء (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جنوری2017ء) یمن میں امریکی ڈرون حملے میں القاعدہ کے 4مشتبہ دہشتگرد ہلاک ہوگئے ۔غیرملکی میڈیاکے مطابق امریکی فوج کی جانب سے یمن میں کیے گئے ایک ڈرون حملے میں القاعدہ سے تعلق رکھنے والے 4مشتبہ جہادی مارے گئے۔ یمنی سکیورٹی ذرائع نے حملے اور ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے۔

(جاری ہے)

ایک اہلکار نے اپنا نام نہ ظاہر کرتے ہوئے بتایا کہ امریکی ڈرون سے ایک گاڑی کو نشانہ بنایا گیا اور اس میں سوار چاروں مبینہ عسکریت پسند ہلاک ہو گئے۔

یہ حملہ البدایا صوبے کے مقام صوما میں کیا گیا۔ دو روز قبل جمعہ انیس جنوری کو البدایا صوبے کے ایک اور مقام پر کیے گئے ڈرون حملے میں القاعدہ کا ایک عسکری انسٹرکٹر مارا گیا تھا۔ امریکا یمن میں متحرک القاعدہ کی ذیلی شاخ اے کیو اے پی کو بھی ایک دہشت گرد تنظیم قرار دے چکا ہے۔یاد رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے امریکی صدر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد یہ پہلا امریکی ڈرون حملہ ہے جس میں ہلاکتیں ہوئی ہیں۔