تربیلا فور توسیعی منصوبے سے رواںسال سے 1410 میگاواٹ کی اضافی بجلی کی پیداوار شروع ہو جائیگی

اتوار 22 جنوری 2017 16:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جنوری2017ء) ملک میں توانائی کے بحران پر قابو پانے کیلئے تربیلا فور توسیعی منصوبے سے رواںسال سے 1410 میگاواٹ کی اضافی بجلی کی پیداوار شروع ہو جائے گی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ارسامنصوبے پر لاگت کا مجموعی تخمینہ 92 کروڑ ڈالر ہے۔

(جاری ہے)

ابتدائی فزیبلٹی کے مطابق منصوبے پر کام 2018ء میں مکمل ہونا تھا لیکن وزیراعظم نے کام وقت سے پہلے مکمل کرنے کا حکم دیا جس کے بعد منصوبے پر کام کی رفتار تیز کر دی گئی ہے۔

اب توقع ہے کہ مئی 2017ء سے پیداوار شروع ہو جائے گی۔ 1410 میگاواٹ کی پیداوار بڑھنے سے تربیلا ڈیم سے بجلی کی پیداوار بڑھ کر 4888 میگاواٹ ہو جائے گی۔ منصوبہ مکمل ہونے کے بعد سالانہ 30 ارب 70 کروڑڈالر کا مالی فائدہ ہو گا اور منصوبہ 3 سال میں اپنی لاگت پوری کر لے گا۔

متعلقہ عنوان :