بھارتی فورسز نے بارہمولہ میں نوجوانوں کے خلاف کریک ڈائون شروع کردیا

اتوار 22 جنوری 2017 15:50

سرینگر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2017ء) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز نے ضلع بارہمولہ کے علاقے فتح گڑھ میں 2016ء کی احتجاجی تحریک میں شرکت کرنے والے نوجوانوں کے خلاف بڑے پیمانے پر تلاشی کی کاروائی شروع کردی ہے۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج اور پولیس نے آدھی رات کے قریب فتح گڑھ کا محاصرہ کرلیا اور گھرگھر تلاشی شروع کردی۔

آپریشن کے دوران متعدد نوجوانوں کو گرفتار کیا گیاہے۔

(جاری ہے)

علاقے میں دو دن قبل بھی اسی طرح کا آپریشن شروع کیا گیا تھا اور اس دوران بھارتی فورسز اورنوجوانوں کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئی تھیں۔ دریں اثناء آج صبح ضلع بارہمولہ کے علاقے رفیع آباد میںنادی ہل کے مقام پر نقاب پوش افراد نے ایک عالم دین کو تشدد کا نشانہ بنایا جن کو بعد میں ہسپتال میں داخل کیا گیا۔جامع مسجد نادی ہل میں امامت کے فرائض انجام دینے والی26سالہ عالم دین محمد اشرف شیخ نماز فجر کے لیے گھر سے نکلے تھے جن کو بعد میں خون میں لت پت ایک نالے سے برآمدگیا۔ انہیں ضلع ہسپتال بارہمولہ پہنچایاکیا گیا جہاں سے ان کو سرینگر کے صورہ میڈیکل انسٹی چیوٹ منتقل کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :