پوٹھوہار ٹائون کے علاقوں میں تعمیراتی قوانین کے نفاذ کا مطالبہ

اتوار 22 جنوری 2017 15:30

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2017ء)رفاہی تنظیم الاخوت کے صدر ثناء اللہ اخترنے کہا ہے پوٹھوہار ٹائون کی انتظامیہ اپنے زیر انتظام دیہی علاقوں میں تعمیرات کے قوانین کا نفاذ کر ے تاکہ وہاں بے ترتیب و بے ہنگم مکانات کی تعمیر سے پیدا ہونے والے مسائل کا خاتمہ ہو سکے ۔ انہوں نے یہ مطالبہ تنظیم کے ایک اجلاس میں کیا جس میں نثار چوہدری ، ابوعزیر، محمدطارق علی ، ظفر اقبال ، محمدعارف سعید بٹ ، کامران نذیر، راجہ مشتاق ، بلال بٹ اور ڈاکٹر نیادز اکمل نے شریک تھے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پوٹھوہار ٹائون کے علاقوں میں تعمیراتی قوانین پر عمل درآّمد نہ ہونے سے سڑکوں و گزر گاہوں کے اطراف اور کاروباری مراکز کے ساتھ بے ہنگم آبادیوں ا ور تجاوزات سے نہ صرف آمدور فت میں رکاوٹیں پیدا ہو رہی ہیںبلکہ وہاں مکینوں کے درمیان تنازعا ت اور مقدمہ بازی میں اضافہ ہو رہا ہے - ا نہوں نے کہا کہ انتظا میہ اس صورت حال کا نوٹس لے اور تعمیرات کے قوانین کا نفاذ اور ان پر سختی سے عمل درآمد کرائے تاکہ وہاں شہری سہولیات مہیا ہونے کے ساتھ منصوبہ بندی کے تحت تعمیرات وجود میں آسکیں۔