عوامی نمائندے قانون سازی کے ذریعے احتسابی نظام کو موثر بنائیں،خاکسار تحریک

اتوار 22 جنوری 2017 15:30

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2017ء)خاکسار تحریک پاکستان کے نائب امیر انجینئر نثار خان و ڈویژنل سالار محمدسعید ڈار نے کہا ہے کہ منتخب عوامی نمائندے جمہوری اداروں کے ذریعے قانون سازی کر کے موجودہ احتسابی نظام کو موثر بنائیںتاکہ کرپشن اور بد عنوانیوں سے ناسور سے ملک کو نجات مل سکے ۔

(جاری ہے)

نثار خان نے کہا کہ صوبائی حکومتیں اپنے زیر انتظام محکموں اور اداروں کی کارکردگی کو بہتر کرنے اور قوانین پر سختی سے در آمد کرائیں اور تمام فیصلے منصفانہ طور پر کریں تو کرپشن کے دروازے بند کرنے میں کامیابی ہو سکتی ہی- انہوں نے کہا کہ صرف جلسوں ، جلوسوں ، ریلیوں نعرے بازی اور احتجاج کی سیاست اورشہریوں کے معمولات میں رکاوٹ اور ملک میں افرا تفری پیدا کر نا سعی بے حاصل اور ملک دشمنوں کے عزائم کی تکمیل میں انکی معاونت کے مترادف ہے --محمد سعید ڈار نے کہا کہ قومی رہنمائوں کو اعلی عدالتوں کے معزز ججز کے مقدمات کی سماعت دوران سوالات و تبصروں پر من پسند بیانات سے بھی ازخو اجتناب کرنا چاہیے تاکہ اس بارے میں قیاس آرایاں اور غلط فہمیاں پیدا نہ ہوں اور عدلیہ کی عزت و احترام پر حرف نہ آئے۔