پنجاب میں بنجر اراضی کی آباد کاری کے لیے 642ملین روپے کی رقم مختص

اتوار 22 جنوری 2017 15:30

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2017ء) پنجاب میں بنجر اراضی کی آباد کاری کے لیے 642ملین روپے کی رقم مختص کر دی گئی ۔محکمہ زراعت پنجاب راولپنڈی کے ترجمان کے مطابق پنجاب میں اس وقت 3.88ملین ایکڑ رقبہ فصلات کے زیر کاشت نہیں ہے تاھم اس کی اصلاح کر کے آنے والے دنوں میں بڑھتی ہوئی آبادی کی خوراک کی ضرورت کے لیے قابل کاشت بنایاجا سکتا ہے ۔

ترجمان نے بتایاکہ محکمہ زراعت نے اس رقبہ کو قابل کاشت بنانے کا فیصلہ کیا ہے ۔

(جاری ہے)

پہلے مرحلے میں 50ہزار ایکڑاراضی کو قابل کاشت بنانے کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔کسان پیکیج 2016-17کے تحت اس منصوبے کے لیے 642ملین روپے کی رقم مختص کی گئی ہے اورموجودہ مالی سال کے دوران 50ہزار ایکڑ بنجر زمین کی اصلاح کر کے اسے کاشتکاری کے لیے موزوں بنایا جائے گا۔ اس منصوبہ سے مستقبل میں 1.2بلین سے 1.5بلین روپے کا فائدہ حاصل ہو گااور کاشتکار ی کے لیے زرعی رقبے میں اضافہ ہو گاجس سے پنجاب کی خوراک کی ضروریات کو پورا کرنے میں مدد ملے گی ۔ترجمان نے کہاکہ اس منصوبہ سے نہ صرف زرعی رقبہ بڑھے گا بلکہ فصلوں کی فی ایکڑ پیداوار میں بھی اضافہ ہو گا۔

متعلقہ عنوان :