ترکی میں مقیم شامی پناہ گزین خاندانوں کے ہاں پانچ سالوں میں ایک لاکھ 80 ہزار بچوں کی پیدائش

اتوار 22 جنوری 2017 15:30

انقرہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2017ء) ترکی میں مقیم شامی پناہ گزین خاندانوں کے ہاں پانچ سالوں میں ایک لاکھ 80 ہزار بچے پیدا ہوئے ہیں ۔

(جاری ہے)

اتوار کو ترک سرکاری خبر رساں ادارہ انادولو نے وزارت صحت کے اعدادوشمار کے حوالہ سے بتایا کہ یہ بچے 2011 میں شام میں شروع ہونے والی خانہ جنگی کے بعد ترکی مٰں آنے والے شامی مہاجرین خاندانوں میں پیدا ہوئے ۔ ترکی اس وقت 30 لاکھ شامی مہاجرین کی میزبانی کر رہا ہے اور کسی بھی ملک میں مقیم مہاجرین کی یہ تعداد دنیا بھر میںسب سے زیادہ ہے ۔ اور ترکی شام کے ان پناہ گزینوں کو صحت، تعلیم اور رہائش کی فراہمی پر اب تک 25 ارب ڈالرز خرچ کر چکا ہے ۔

متعلقہ عنوان :