مہندی تقریب میں فائرنگ کانشانہ بننے والا راہگیر کو سپرد خاک کر دیا گیا

وزیراعلیٰ پنجاب نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس سے رپورٹ طلب کرلی

اتوار 22 جنوری 2017 15:21

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جنوری2017ء) تھانہ رضا آبادکے علاقہ میں مہندی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کے نتیجے جاں بحق ہونیوالے راہگیرکی نعش پوسٹ مارٹم کے بعد سپردخاک کردیاگیاجبکہ زخمی ہونیوالے نوجوان کی حالت قدرے بہتر بتائی جاتی ہے۔

(جاری ہے)

وزیر اعلی پنجاب نے واقعہ کا نوٹس لے لیاپولیس رپورٹ کے مطابق تھانہ رضا آبادکے علاقہ کوکیانوالہ کے قریب علی نامی نوجوان کی مہندی کی تقریب میں دولہے کے دوستوںکی فائرنگ کے نتیجے میں 21سالہ علی حمزہ موقع پر جاں بحق ہوگیاجبکہ 25سالہ محمدندیم شدیدزخمی ہوگیاجسے طبی امدادکیلئے الائیڈہسپتال منتقل کردیاگیا۔

پولیس نے جاں بحق ہونیوالے نوجوان کی نعش تحویل میں لیکر مارچری یونٹ منتقل کردی اورپوسٹ مارٹم کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کردی گئی جسے نمازہ جنازہ کے بعد سپردخاک کردیاگیا جبکہ جاں بحق ہونیوالے نوجوان کے ورثاء نے احتجاج کرتے ہوئے کہاہے کہ فائرنگ کرنیوالے افرادکو گرفتارکرکے کیفکردارتک پہنچایا جائے۔پولیس نے مختلف مقامات پر چھاپے مارکر ملزم کے والد کوحراست میں لیکرمقدمہ درج کرلیاہے۔وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف نے واقعہ فوری نوٹس لیتے ہوئے سی پی اوفیصل آبادسے رپورٹ طلب کرلی ہے

متعلقہ عنوان :