فیصل آباد،بس کی ٹکر سی24 سالہ موٹر سائیکل سوار جاں بحق، ایک زخمی

اتوار 22 جنوری 2017 15:21

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جنوری2017ء) سرگودھا روڈ باوا چک کے قریب کوہستان بس کی ٹکر سے 24سالہ موٹر سائیکل سوار جاں بحق جبکہ ساتھی زخمی ہو گیا پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی ہے ۔

(جاری ہے)

آج صبح سرگودھا باوا چک کے قریب کوہسپتان کی بس نے موٹر سائیکل کو ٹکر جاری جس کے نتیجے میں چک نمبر126چنیوٹ کا 24سالہ زاہد اقبال ولد محمد اقبال موقع پر جاں بحق جبکہ اس کا ساتھی 23سالہ افضال ولد عاشق شدید زخمی ہو گیا جسے طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ، پولیس نے جاں بحق ہو نیوالے نو جوان کی نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی ہے ، حادثے کا مرتکب ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا ، پولیس نے بس قبضہ میں لیکر ڈرائیور کی تلاش شروع ۔

متعلقہ عنوان :