کوئٹہ، 13 اضلاع میں انسداد پولیو مہم کا دوسرا مرحلہ آج سے شروع ہوگا

13 لاکھ بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے، سکیورٹی انتظامات مکمل ،4347 ٹیمیں تشکیل

اتوار 22 جنوری 2017 15:21

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جنوری2017ء) کوئٹہ سمیت بلوچستان کی13اضلاع میں انسداد پولیو مہم کادوسرامرحلہ آج پیر سے شروع ہوگا،انسداد پولیو مہم کے دوسرے مرحلے کیلئے تمام ضروری اقدامات کرلئے گئے ہیں،مہم کوئٹہ، بارکھان، بولان، جھل مگسی، قلعہ عبداللہ، خاران، خضدار، لورالائی، موسی خیل، پشین، شیرانی، سبی اور واشک میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے اس کے علاوہ ژوب کی کچھ یونین کونسلوں میں بھی بچوں کو پولیو سے بچائوکے قطرے پلائے جائیں گے۔

(جاری ہے)

ان اضلاع میں مہم برفباری اورموسم کی صورتحال کے باعث ملتوی کردی گئی تھی، پہلے مرحلے میں انسداد پولیو مہم 11 اضلاع میں چلائی گئی تھی۔دوسرے مرحلے میں تقریباً 13 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائے جائیں گے، مہم کیلئے مجموعی طورپر 4347ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں۔

متعلقہ عنوان :