امریکا میں بگولے نے تباہی مچادی، 4 افراد ہلاک ہوگئے

اتوار 22 جنوری 2017 15:21

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جنوری2017ء) امریکی ریاست مسی سیپی میں طاقتور ہوا کے بگولے نے تباہی مچادی ،طوفان کی زد میں مکانات اٴْٓنے سے 4افراد ہلاک ہوگئے۔

(جاری ہے)

مسی سیپی کی چار کائو نٹیز طاقتور ہوا کے بگولے کی زد میں آئیں،طوفان نے بڑے پیمانے پر املاک کو نقصان پہنچایا،کئی عمارتوں اور گھروں کی چھتیں اور دیواریں گر گئیں،گھروں کے باہر کھڑی کاریں بھی ملبے کی زد میں ا? کر تباہ ہوئیں، 16 ہزار سے زائد مکانات اور عمارتوں کو بجلی کی فراہمی منقطع ہوگئی۔محکمہ موسمیات نے مزید گرج چمک کے ساتھ طوفان کے خطرے کے باعث شہریوں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔

متعلقہ عنوان :