سپورٹس ڈیسک*

عالمی نمبر ایک اینڈی مرے آسٹریلین اوپن سے باہر جرمن کھلاڑی نے عمدہ کھیل کا پیش کر کے 6-2 اور 6-4 سے شکست دیدی

اتوار 22 جنوری 2017 15:21

میلبورن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جنوری2017ء) عالمی نمبر ایک ٹینس سٹار اینڈی مرے آسٹریلین اوپن کے چوتھے راؤنڈ میں اپ سیٹ شکست کھا کر ایونٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔ میلبورن میں کھیلے جانیوالے سال کے پہلے گرینڈ سلیم ٹورنامنٹ میں دوسرا بڑا اپ سیٹ اس وقت وقت دیکھنے کو ملا جب برطانیہ کے اینڈی مرے جرمنی کے میشا زویرو کے ہاتھوں شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہو گئے۔

(جاری ہے)

دوسرے سیٹ میں بھی دونوں کھلاڑیوں کے مابین سخت مابلہ دیکھنے کو ملا اور زویریو نے چار سیٹ پوائنٹ بچائے لیکن عالمی نمبر ایک ے اپنے تجربے کو بروئے کار لاتے ہوئے بیک ہینڈ ریٹرن کے ذریعے سیٹ جیت کر مقابلہ 1-1 سیٹ سے برابر کردیا۔اس کے بعد جرمن کھلاڑی نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور تیسرا سیٹ 6-2 اور چوتھے سیٹ میں مرے کو 6-4 سے آؤٹ کلاس کر کے ایونٹ کے مردانہ مقابلوں میں دوسرا بڑا اپ سیٹ کردیا۔عالمی درجہ بندی میں 50ویں نمبر پر موجود اویریو نے میچ میں 7-5، 5-7، 6-2 اور 6-4 سے کامیابی سمیٹی۔

متعلقہ عنوان :