مظفر آباد،4 بڑے حادثات،23 دن میں23 افراد جاں بحق،71 زخمی ہوئے،رپورٹ

اتوار 22 جنوری 2017 15:21

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جنوری2017ء) آزادکشمیر میں حکومتی بے بسی احکامات پر عملدرآد نہ کرنے اور محکمہ پولیس کی غفلت کے باعث آزادکشمیر میں23دن میں چار بڑے حادثات رونما ہوئے ہیں جن میں 23افراد جاں بحق 71زخمی ہوئے اگر آو ر لوڈنگ اورکھٹارہ گاڑیوں کو ختم نہ کیا ٹریفک پولیس نے اپنی جیب گرم رکھنے کے لئے انہیں کھلی منظوری دے رکھی ہے ٹریفک حادثات میں جاں بحق ہونے والے افراد کا مقدمہ پولیس اہلکاروں پر درج ہونا چاہئے ،عوامی سروے تفصیلات کے مطابق سال 2017کے شروعات جنوری کے 23روز میں آزادکشمیر میں چار بڑے ٹریفک حادثات ہوئے ہیں جن میں ایک راولاکوٹ کی حدود میں جبکہ دوسرا ضلع باغ کے نواحی علاقے بیر پانی ،تیسرا ماکڑی ،اور چوتھا چکوٹھی میں21افراد جاں بحق 71زخمی ایک نے دومیل پل سے چھلانگ لگا دی دوسرا صدر تھانے میں فوت ہوگیا جبکہ 23روز میں بھی 23افراد جاں بحق 71زخمی ہوئے جس میں قیمتی جانیں ضائع ہوگئی عوام کا کہنا ہے کہ آزادکشمیر میں ٹریفک حادثات کے ذمہ دار ٹریفک پولیس اور وہ پولیس ہیں جو گاڑیوں کی آور لوڈنگ ختم کرنے کے بجائے ان سے بھتہ وصول کرکے ان کو کھلے عام چھٹی دے رکھی ہے جبکہ 50,50سالہ پرانی گاڑیوں کو آج تک بند نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے حادثات رونما ہورہے ہیں عوام کا کہنا ہے کہ 10سال تک نئی گاڑیاں مارکیٹ میں آنے کے بعد اس کو پاس نہ کیا جائے مگر ٹریفک پولیس رشوت لے کر گاڑیاں پاس کرددیتے ہیں جو انسانی جانوںکے ساتھ زیادتی ہے انسپکٹر جنرل پولیس آزادکشمیر کو فوری ایکشن لینا چاہئے تاکہ آزادکشمیر میں ہونے والے حادثات میں کمی آسکے ۔

متعلقہ عنوان :