نیب کی 917 کرپٹ افراد سے پلی بارگین ،سیاستدان،افسران اور تاجر بھی شامل
کھربوں روپے کرپشن کرنے والوں سے صرف 45 ارب وصولی ‘ باقی ادا نہیں کئے گئے
اتوار 22 جنوری 2017 15:21
(جاری ہے)
پلی بارگین کے تحت فائدہ اٹھانے والے کرپٹ عناصر سے نیب ابھی تک باقی اربوں روپے وصول کرتے ہیں ناکام ہوا ہے کیونکہ کرپٹ لوگوں نے پہلی قسط ادا کرنے کے بعد بیرونی ملک بھاگ گئے ہیں یا ملک کے اندر روپوش ہو گئے ہیں جیسا کہ نیشنل ہائی ویز کرپشن کیس ہے جس میں ملزم نے 25 کروڑ کی پلی بارگین کر کے صرف 8 کروڑ روپے دے کر ملک سے فرار ہو گیا ہے ۔
این ایچ اے کے ٹھیکیدار 2014 میں سرکاری حکام کے ساتھ مل کر سڑک پکی کرنے کے نام پر کروڑوں روپے کی کرپشن کی تھی ۔ پرویز الہیٰ دور کے مشہور کرپشن کیس پنجاب بنک کرپشن کے ملزم افضل شیخ 34 کروڑ روپے کی پلی بارگین کی تھی لیکن ابھی تک 23 کروڑ ملزم نے ادا نہی نہیں کئے ہیں ۔ واپڈا کے سابق چیئرمین جنرل(ر) زائد علی اکبر نے بھی پلی بارگین کر رکھی ہے لیکن کرپشن کی رقم واپس نہیں کی اس کا داماد نواز شریف کا مشیر ہے ۔ کے پی کے کے سابق وزیر اعلی کے مشیر معصوم شاہ نے بھی پلی بارگین کے تحت 120 ملین سے زائد ابھی ادا کرنے ہیں سابق وزیر اعلی کے پی کے کے بھائی غزنی خان اور رشتہ دار رضا علی خان نے بھی پلی بارگین کے تحت کروڑوں روپے ابھی واپس کرنے ہیں ۔ 11 فارما سیوٹیکل کمپنیوں نے نیب کو پلی بارگین کے تحت ایک ارب 18 کروڑ ادا کرنے ہیں۔ توانا پاکستان منصوبہ کے ڈائریکٹر عرفان اللہ تنویر منجی نے بھی 60 ملین روپے واپس ابھی تک نہیں کئے ہیں ۔ پلی بارگین کے تحت سہیل مجید شاہ نے ایک ارب روپے ادا کرنے ہیں ایکسین واپڈا رحمت شاہ نے 10 ملین روپے ادا کرنے ہیں اس نے 66 کروڑ کی کرپشن کی تھی ۔ ڈبل شاہ سے نیب نے ساڑھے تین ارب روپے وصول کرنے ہیں جس نے 29 ہزار لوگوں کو لوٹا تھا ۔ مفتی احسن نے اسلامی بنکنگ کے نام پر لوگوں سے 8 ارب روپے لوٹ رکھے ہیں اور مضاربہ سکینڈل کے تحت اربوں روپے کی ریکوری ابھی باقی ہے رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال 285 افراد نے نیب کے ساتھ پلی بارگین کی تھی ان سے 15 ارب کی بجائے صرف 5.3 ارب روپے وصول ہوئے ہیں ۔ رضاکارانہ سکیم کے تحت فائدہ اٹھانے والے 1080 کرپٹ افراد نے نیب کو 13 ارب روپے جمع کرانے تھے لیکن صرف 9 ارب روپے جمع کرائے گئے ہیں جبکہ 151 کرپٹ افراد نے پلی بارگین کے 18 ارب 40 کروڑ روپے ابھی تک وصول ہی نہیں کئے جا سکے ۔ (جاوید)مزید قومی خبریں
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری
-
9 مئی: ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 27 اپریل تک ملتوی
-
موسمیاتی تبدیلی کرہ ارض کا درپیش عظیم چیلنج ہے، صورتحال کی سنگینی کو سمجھنا ہوگا: بلیغ الرحمان
-
گرفتاری کاڈر:شیر افضل مروت نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت کیلئے رجوع کرلیا
-
فواد چوہدری کیخلاف مقدمات،سیکرٹری داخلہ کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس
-
کے پی حکومت کا بیوٹی پارلرز کے بعد وکلا کو بھی فکسڈ ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ
-
راولپنڈی، 7 سالہ لڑکی کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز وائرل کرنے پر ملزم کو 3 سال قید اور 25 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا
-
جاوید لطیف اور رانا تنویر کے درمیان اختلافات حلقے میں ٹکٹوں کی تقسیم تنازع قرار
-
محاز آرائی سے جمہوریت کمزور ہوگی،مولانا نام بتائیں اسمبلی کس نے بیچی،فیصل کریم کنڈی
-
وزیراعظم کے تاجروں سے خطاب کے دوران بھی بانی پی ٹی آئی عمران خان کا تذکرہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.