ایف بی آر نے جنوری کیلئے ٹیکس ہدف 220 ارب مقرر کر دیا

اتوار 22 جنوری 2017 15:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جنوری2017ء) فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)نے رواں ماہ جنوری کیلئے ملک کے 4 لارج ٹیکس پیئر یونٹس اور 18 ریجنل ٹیکس آفسز کیلئے انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں 220ارب روپے کا ریونیو حاصل کرنے کا ہدف مقرر کردیا ہے جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں ان لینڈ ریونیو ٹیکسوں کی مد میں حاصل ہونے والی وصولیوں کے مقابلے میں 18فیصد زیادہ ہے۔

(جاری ہے)

دستیاب دستاویز کے مطابق ایف بی آر کی جانب سے ماتحت اداروں میں سے سب سے بڑا ہدف لارج ٹیکس پیئر یونٹ کراچی کو 84.5 ارب روپے کا ملا جس میں انکم ٹیکس 13.6ارب ، سیلز ٹیکس 65.4ارب روپے اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کا ہدف5.54 ارب روپے ہوگا جبکہ ایل ٹی یو ٹو کراچی کے لیے 14.6 ارب روپے کا ریونیو ہدف مقرر کیا گیا جس میں سے انکم ٹیکس 12.5ارب، سیلز ٹیکس2.27 ارب اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں 8.2کروڑ روپے کی وصولیاں کرنے کے اہداف دیے گئے ہیں۔دوسری جانب لارج ٹیکس پیئر یونٹ اسلام ا?باد کو23.21 ارب کا ہدف دیاگیا جس میں سے انکم ٹیکس 6.82 ارب روپے، سیلز ٹیکس 10.45 ارب اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں 5.82ارب روپے کی ٹیکس وصولیاں کرنا ہوں گی۔