خوردنی تیل انڈسٹری میں50 ارب روپے کی سرمایہ کاری متوقع

عالمی ماہرین نے پاکستان کو دنیا کی چوتھی بڑی مارکیٹ قرار دیدیا

اتوار 22 جنوری 2017 15:20

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جنوری2017ء) خوردنی تیل کی صنعت کے عالمی ماہرین نے پاکستان کو چین، بھارت اور متحدہ عرب امارات کے بعد دنیا کی چوتھی بڑی مارکیٹ قرار دے دیا ہے۔پاکستان تیل درآمد کرنے والا تیسرا بڑا ملک بن چکا ہے جہاں خوردنی تیل کی امپورٹ، پروسیسنگ اور اسٹوریج کی سہولتوں میں سرمایہ کاری کے مواقع بھی بڑھ رہے ہیں۔

(جاری ہے)

خوردنی تیل کی مقامی صنعت نے حکومت پر زور دیا ہے کہ عوام کو ریلیف دینے کے لیے خوردنی تیل کی درآمد پر عائد ٹیکسوں کو مناسب سطح پرلایا جائے تاہم خوردنی تیل کی صنعت میں اب تک 50ارب روپے کی سرمایہ کاری کی جاچکی ہے جبکہ ملک میں معاشی سرگرمیاں تیز اور امن و امان کی صورتحال بہتر ہونے کی وجہ سے خوردنی تیل کی طلب بھی بڑھ رہی ہے اور آئندہ چند سال کے دوران مزید 50ارب روپے کی سرمایہ کاری متوقع ہے۔

متعلقہ عنوان :