آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کا پارا چنار ایجنسی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ

دھماکے کے زخمیوں کی عیادت، بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت

اتوار 22 جنوری 2017 15:20

پارا چنار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جنوری2017ء) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باوجوہ نے پارا چنار ایجنسی ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا اور وہاں پر گزشتہ روز دھماکے میں ہونیوالے زخمیوں کی عیادت کی جبکہ زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی ۔

(جاری ہے)

اتوار کے روز آرمی چیف جنرل قمر جاید باوجوہ نے پارا چنار ایجنسی ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا جس میں انہوں نے پارا چنار دھماکے میں زخمی ہونیوالے افراد کی خیریت دریافت کی اور وہاں پرموجود پیرامیڈیکل عملے کو ہدایت کی کہ زخمیوں کو بہترین طبی علاج و معالجہ فراہم کیا جائے جبکہ جنرل قمر جاوید باوجوہ نے پارا چنار دھماکے کے جائے وقوعہ کا بھی دورہ کیا ۔

آرمی چیف کی آمد پر قبائلی علاقے پارا چنار کی سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے ۔ اشفاق)

متعلقہ عنوان :