اسلامک یونین آف جرنلسٹس سانگلہ ہل کے انتخابات سال 2017ء مکمل

اتوار 22 جنوری 2017 15:20

سانگلہ ہل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جنوری2017ء) سانگلہ ہل اتحاد پریس کلب اور اسلامک یونین آف جرنلسٹس سانگلہ ہل کے انتخابات سال 2017ء مکمل ہوگئے الیکشن کمیشن میاں محمد عباس کی نگرانی میں اتحاد پریس کلب کے ڈاکٹر محمد عباس (صدر ) ۔ذوالفقار علی ملک (جنرل سیکرٹری ) ۔محمدانو ر انصاری( چیئر مین)۔میاں غلام عباس (سیکرٹری فنانس)۔عبدالمجید انصاری (سیکرٹری اطلاعات ونشریا ت )منتخب ہوگئے جبکہ اسلامک یونین آف جرنلسٹس کے ایم اے محمد رفیق طاہر (صدر )۔

ڈاکٹر محمد یسٰین (نائب صدر ) ۔

(جاری ہے)

میاں رشید احمد (جنرل سیکر ٹری ) ۔ ملک محمداصغر سیکرٹری (فنانس ) اور صاحبزادہ جیلان (چیئر مین مجلس عاملہ ) منتخب ہوگئے ۔اس موقع پر نومنتخب عہدے داران نے اپنے بیان میں کہاکہ صحافت ایک مقدث پیشہ ہے ہم اپنے پیشہ وارانہ فرائض دیانتداری سے سر انجام دیں گے اور انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ سال 2017ء کو صحافیوں کی فلاح و بہود کے نام سے منایا جائے ۔صحافی کٹھن حالات میںبھی اپنے قلم سے ملک و قوم کی خدمت کا فریضہ نبھاتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ صحافی معاشرے کا ایسا ستون ہے جس کی نشاندہی پر معاشرہ مضبوط اور برائیوں کا خاتمہ ہوتا ہے