کوئٹہ، کالعدم تنظیموں کے ساتھ روابط کا الزام، 396 افراد فورتھ شیڈول میں شامل

اتوار 22 جنوری 2017 15:20

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جنوری2017ء) بلوچستان حکومت نے کالعدم تنظیموں کے ساتھ روابط کے الزام میں انسداد دہشت گردی کے قانون (اے ٹی ای) کے تحت 396 افراد پر نظر رکھنے کے لیے انہیں فورتھ شیڈول میں شامل کرلیا۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کے مطابق فورتھ شیڈول میں ان افراد کو ڈالا گیا، جن کے کالعدم تنظیموں کے ساتھ روابط تھے۔فورتھ شیڈول میں شامل کیے گئے 97 افراد کا تعلق کوئٹہ، 57 کا خضدار، 35 کا مستونگ، 32 کا ڈیرہ بگٹی اور 23 افراد کا تعلق قلعہ عبداللہ سے ہے۔وزیر داخلہ کے مطابق مزید 20 ناموں کو فورتھ شیڈول میں ڈالنے کا معاملہ زیر غور ہی

متعلقہ عنوان :