جنگ سے اعصابی تنائو، بشارالاسد کی بائیں آنکھ متاثر ،روسی میڈیا کا دعویٰ

اتوار 22 جنوری 2017 15:20

ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جنوری2017ء)روسی میڈیانے دعویٰ کیا ہے کہ نفسیاتی دبائو اور اعصابی تشنج کے نتیجے میں شام کے صدر بشارالاسد کی بائیں آنکھ میں شدید تکلیف ہے۔روسی میڈیا کے مطابق پانچ سال سے شام میں جاری کشیدگی اور خانہ جنگی کے باعث صدر بشارالاسد نفسیاتی دبائو کا شکار ہوئے ہیں۔ اعصابی تنائو کے نتیجے میں صدر اسد کی بائیں آنکھ میں شدید تکلیف ہے۔

(جاری ہے)

بشارالاسد کی مدد کے نتیجے میں پوتن کی مشکلات بڑھ گئیں‘ کے عنوان سے شائع رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ بشارالاسد کو اقتدار پرقائم رکھنے کی روسی کوشش پوتن کو کافی مہنگی پڑی ہے۔ ممکن ہے وہ اس بحران سے جلد از جلد نکلنے کے لیے بھی کوئی راہ تلاش کررہے ہوں۔روسی حکام اپنی خفیہ بات چیت میں صدر بشارالاسد کی کمزوری کا بھی تذکرہ کرتے ہیں ان کا کہنا تھا کہ گذشتہ پانچ سال کے دوران بشارالاسد جنگ اور ٹینشن کے نتیجے میں کافی کمزور ہوئے ہیں اور ان کی بائیں آنکھ بھی اعصابی تنائو کا شکار ہوئی ہے