ملتان میٹروبس منصوبہ مکمل،وزیراعظم( کل )افتتاح کریں گے،تیاریاں مکمل

اتوار 22 جنوری 2017 15:20

ملتان میٹروبس منصوبہ مکمل،وزیراعظم( کل )افتتاح کریں گے،تیاریاں مکمل

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جنوری2017ء) لاہور اور راولپنڈی /اسلام آباد کے بعد ملتان میٹروبس منصوبہ بھی پایہ تکمیل کو پہنچ گیا ۔وزیراعظم نواز شریف کل منگل 24جنوری کوملتان میٹروبس منصوبے کاافتتاح کریں گے۔افتتاحی تقریب کے سلسلے میں تمام تیاریاں وانتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔میٹروبس روٹ اورشہر بھرکودلہن کی طرح سجایا گیا ہے۔

میٹروبس روٹ اور اسٹیشنز کی تزئین وآرائش تقریبا مکمل کرلی گئی ہے۔ملتان شہرکے معروف مقامات پرسکرینیں لگائی جارہی ہیں تاکہ شہری افتتاحی تقریب کے رنگ سے محظوظ ہوسکیں ۔ دوسری طرف پولیس حکام نے میٹروبس منصوبے کے افتتاح پر فول پروف سکیورٹی پلان ترتیب دے دیا ہے جبکہ ملتان کی ضلعی انتظامیہ کی طرف سے بھی وزیراعظم نوازشریف کے دورہ کا شیڈول ترتیب دے دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

پر وگر ام کے مطا بق وزیر اعظم محمد نواز شر یف24 جنو ری کو خصوصی طیا ر ے کے ذ ر یعے ملتا ن پہنچیں گے اور پھر ہیلی کاپٹر کے ذ ر یعے بہا ء الدین زکر یا یو نیو رسٹی جائیں گے ۔ ا س سلسلے میں ہیلی پیڈ تیا ر کر لیا گیاہے ۔وزیر اعظم بی زیڈ یو میٹرو بس اسٹیشنز سے میٹروبس کے ذ ر یعے میٹرو اسٹیشن چو نگی نمبر 9 آ ئیں گے اور سٹنگ ایر یا میں نصب افتتا حی تختی کی نقاب کشائی کریں گے ۔دریں اثناء ملتان میٹروبس منصوبے کے افتتاح کی تیاریوں کا جائزہ لینے کیلئے چیف سیکرٹری سمیت پنجاب حکومت کے اعلیٰ حکام نے بھی اتوار کو ملتان کا دورہ کیا اور میٹروبس منصوبے کے افتتاحی تقریب کے شیڈول کو حتمی شکل دی۔

متعلقہ عنوان :