ٹوبہ ٹیک سنگھ ،ٹرین حادثہ میں 6 افراد جاں بحق، چار افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا

جاں بحق ہونیو الوں کا تعلق سلانوالی سے تھا،یہ افراد پیر بابا سے دم کروانے کیلئے آ رہے تھے کہ کار ٹر ین سے ٹکرا گی

اتوار 22 جنوری 2017 15:20

ٹوبہ ٹیک سنگھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جنوری2017ء) ٹوبہ ٹیک سنگھ کی تحصیل گوجرہ کے نواحی گاوں93ج ب کے قریب شالمیار ایکسپریس کار سے ٹکر ا گی جس کے نتیجہ میں کار میں سوار 6 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعشوں کو سول ہسپتال گوجرہ پہنچایا ۔

(جاری ہے)

پولیس ترجمان کے مطابق حادثہ پھاٹک نہ ہونے کی وجہ سے پیش آ یا ۔ مرنے والوں کا تعلق سرگودہاکے گاوں سلانوالی سے بتا یا جا تا ہے۔ یہ افراد اس گاوں میں پیر بابا سے دم کروانے کیلئے آ رہے تھے کہ کار ٹر ین سے ٹکرا گی ۔ جاں بحق ہونے والوں میں منصب ، فلک شیر، افضل ، فیضان، عدیل ، اور شہلہ شامل ہیں ۔ یہ تمام افراداس گاوں میں ایک پیر بابا سے دم کروانے کیلئے آ ئے تھے .

متعلقہ عنوان :