دارلحکومت مظفرآباد سمیت دیگر علاقوں میں بجلی کی طویل ترین لوڈ شیڈنگ 14گھنٹے سے دارلحکومت کی بجلی بند

اتوار 22 جنوری 2017 15:00

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2017ء) دارلحکومت مظفرآباد سمیت دیگر علاقوں میں بجلی کی طویل ترین لوڈ شیڈنگ 14گھنٹے سے دارلحکومت کی بجلی بند وزیر اعظم آزادکشمیرکے تمام تر احکامات دبنگ انداز سے واپڈا نے ردی کی ٹوکری میں ڈال دیامختلف علاقوں میں عوام کا شدید احتجاج تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات اچانک ہی دارلحکومت مظفرآباد کی بجلی کا کریک ڈائون مختلف علاقوں کی بجلی بند حلقہ ایک کوٹلہ ، مچھیارہ، پٹہکہ ، راجپیا ں ، ریالی سمیت دیگر علاقوں میں 48گھنٹے سے بجلی بند جبکہ سماں بانڈی ، چہلہ بانڈی سمیت دیگر علاقوں میں بجلی 14گھنٹے سے بند عوام علاقہ کا شدید سردی کے باوجود مختلف علاقوں میں احتجاج واپڈا حکومت پاکستان کے تمام احکامات کو جوتے کی نوک پر رکھ کر لوڈ شیڈنگ میں کمی کے بجائے مزید اضافہ کرنے پر گا مزن ہے جبکہ وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان کے تمام تر احکامات پولیس نفری کی تعیناتی واپڈا کے عملے کی گرفتاری کے احکامات کی پرواہ نہ کرتے ہوئے واپڈا نے لوڈ شیڈنگ بر قرار رکھی جبکہ مختلف علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کے باعث عوام شدید سردی میں سڑکوں پر نکل آئے اور رکاوٹیں کھڑی کرکے شدید احتجاج کیا انھوں نے وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف اور وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ آزادکشمیر کی عوام کے ساتھ کھیلنے کے بجائے لوڈ شیڈنگ کے خاتمہ کے لئے فوری اقداما ت کریںنہیں آزادکشمیر بھر سمیت دیگر علاقوں میں دما دم مست قلندہوگا عوام سڑکوں پر نکلنے پر مجبور ہوگی جس کی زمہ داری واپڈا اور برقیات پر عائد ہوگی ۔

متعلقہ عنوان :