شمالی علاقہ جات سے گرفتار ہونے والے ’’را‘‘کے ایجنٹوں کو سر عام پھانسی پر لٹکایا جائے‘میریونس

جذبہ خیر سگالی کے تخت ہمیشہ پاکستان نے پہل کی بھارت کو بھی جذبہ خیر سگالی کے تحت اپنا رول ادا کرنا چاہئے‘ممبر کشمیر کونسل

اتوار 22 جنوری 2017 15:00

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2017ء) مرکزی رہنما پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر و ممبر کشمیر کونسل میر یونس نے کہا کہ جذبہ خیر سگالی کے تخت ہمیشہ پاکستان نے پہل کی بھارت کو بھی جذبہ خیر سگالی کے تحت اپنا رول ادا کرنا چاہئے مگر بھارت ہمیشہ لومڑی کی چال چلنے کا ماہر ہے مقبوضہ کشمیر کی دگرگو ںصورت اور مودی سرکار کی ریشہ دوانیوں کے خلاف عالمی فورم پر آواز اُٹھائی جائے۔

شمالی علاقہ جات سے گرفتار ہونے والے ’’را‘‘کے ایجنٹوں کو سر عام پھانسی پر لٹکایا جائے۔ مقبوضہ کشمیر میں جاری تحریک کو مزید منظم کرنے کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار ممبر کشمیر کونسل میر یونس نے کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ اپنے پڑوسی ہونے کا ثبوت دیا جبکہ جذبہ خیر سگالی کے تخت ہمیشہ پہل کی انھوں نے بھارت کے درجنوں قیدیوں کو جذبہ خیر سگالی کے تخت بھارت کے حوالے کیا مگر بھارت نے اپنی مکاری اور مذہبی انتشار کو نہ چھوڑا آزادکشمیر کے سینکڑوں بے گناہ افراد جو لائن آف کنٹرول غلطی سے عبور کرگئے تھے ان کو واپس نہ کیا جو کہ ان کی دوغلیٰ پالیسی کا منہ بولتا ثبوت ہے انھوں نے کہا کہ آزادکشمیر وپاکستان کے دیگر علاقوں بلوچستان ، خیبر پختونخواہ، سندھ میں تسلسل کے ساتھ بھارتی ایجنٹوں کا پکڑے جانا اس بات کا یقین دلاتا ہے کہ بھارت، پاکستان میں عدم استحکام پیدا کرنا چاہتا ہے اور بھارت کو پاکستان میں جاری سی پیک منصوبہ ہضم نہیں ہو رہا ہے۔

(جاری ہے)

پکڑے جانے والے را کے ایجنٹوں کو بھارت کو واپس حوالے نہ کیے جائیں بلکہ ان کو سر عام پھانسی دے کر ان کو نشانہٴ عبرت بنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ بھارت کی طرف سے ان سازشوں اور ریشہ دوانیوں پر بروقت قابوپانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ اب وقت آ گیا ہے کہ بھارت کے خلاف ریاستی اقدامات کرنے کے ساتھ ساتھ عالمی فورم پر بھارت کی سازشوں اور ریشہ دوانیوں کا پردہ چاک کیا جائے ۔

اقوام متحدہ میں بلوچستان و سندھ میں بھارتی مداخلت کو پاکستان نے پیش تو کیا ہے مگر اس پر اقوام متحدہ کی جانب سے کسی قسم کا کوئی ردِ عمل دیکھنے میں نہیں آیا اور نہ ہی اس سلسلہ میں اقوام متحدہ کے کانوں پر جوں تک رینگی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں تحریک آزادی عروج پر ہے اس سلسلہ میں پاکستان عالمی برادری کی توجہ مسئلہ کشمیر کی طرف دلائے اور تحریک کو کامیاب بنانے کے لئے اپنا مؤثر کردار ادا کرے۔

میر یونس نے کہا کہ بھارت اس قابل نہیں ہے کہ اس کو پھول پیش کئے جائیں اینٹ کا جواب پتھر سے دینا بھارت کا مقدر بن گیاہے پاکستان نے ہمیشہ اپنے ہمسائیوں کا خیال نرم دلی سے کیا مگر بھارت پاکستان کی نرم دلی سے غلط فائدہ نہ اٹھائے ۔پاکستان اینٹ کا جواب پتھر سے دینا جانتا ہے انھوں نے کہا کہ اقوام متحدہ بھارت کی ہٹ دھرمی اور مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی کا نوٹس لیں ۔

متعلقہ عنوان :