موجودہ حکومت پاکستان کو خوشحال بنانے کیلئے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لا رہی ہے‘ رانا مبشر اقبال

اتوار 22 جنوری 2017 15:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2017ء) وزیر اعلیٰ پنجاب کے کوارڈی نیٹر رانا مبشر اقبال نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت پاکستان کو خوشحال بنانے کیلئے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لا رہی ہے ،وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کے وژن کے مطابق حکومت پنجاب معیاری تعلیم کی فراہمی کے لئے ہر ممکن وسائل فراہم کر رہی ہے ۔

(جاری ہے)

گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ اس وقت پنجاب حکومت کے تحت صرف سرکاری سکولوںمیں ہی مفت تعلیم نہیں دی جا رہی بلکہ یہ بات باعث افتخار ہے کہ اس وقت صوبہ بھر کے ہزاروں پرایئویٹ سکولوں میں 25 لاکھ سے زائد طلباء و طالبات حکومت پنجاب کی مالی معاونت سے مفت تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔

حکومت پنجاب کا عزم ہے کہ صوبے کا کوئی ہونہار طالب علم محض وسائل کی کمی کی وجہ سے اعلیٰ تعلیم سے محروم نہ رہے۔اس عزم کی تکمیل کے پیش نظر وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے مستحق اور غریب ہونہار طلبا و طالبات کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے کیلئی2ارب روپے سے انڈوومنٹ فنڈ قائم کیا جو رواں مالی سال کے دوران 17ارب روپے تک پہنچ گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :