لنکن کارنر کے قیام سے نوجوان نسل کو مختلف معلومات تک رسائی میں آسانی ہو گی ‘ عرفان دولتانہ

اتوار 22 جنوری 2017 15:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2017ء)مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی میاں عرفان دولتانہ نے کہا ہے کہ پاکستان کے مختلف شہروںمیں ایسے 19 سنٹرز قائم کئے گئے ہیں جس سے پاکستانی طلبہ کو لیپ ٹاپ کے ذریعے جدید ٹیکنالوجی سے آگاہی اورانجینئرنگ میں مہارت اورمختلف شعبوں میں استعداد کار بڑھانے میں مدد مل رہی ہے۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میںانہوں نے کہاکہ لنکن کارنر میں انٹرنیٹ، کتابوں ، میگزین اور ویڈیوز کی مفت سہولت فراہم کی گئی ہے جس سے نوجوان فائدہ اٹھائیں گے اور مختلف معلومات تک ان کی رسائی آسان ہو گی اوربلا شبہ لنکن کارنر میں مہیا کی جانے والی جدید سہولتوں کی بدولت نوجوان اپنے آپ کو مزید با اختیار بنائیں گے کیونکہ لنکن کارنر میں متعدد سہولتیں دی گئی ہیں ۔

اس سے آپس میں ڈائیلاگ میں اضافہ ہو گااور خیالات کے تبادلوں سے نئی سوچ جنم لے گی ۔ لنکن کارنر میں امریکی ڈیٹا بیس اور ای لائبریری کی سہولت بھی میسر ہے ۔