حکمران پانامہ کیس میں جتنے زیادہ بہانے بنا رہے ہیں وہ اس دلدل میں اتنا ہی زیادہ دھنستے چلے جا رہے ہیں ‘ لطیف کھوسہ

پیپلزپارٹی حکومت سے پا نامہ لیکس کا حساب لے گی اور اسے ہر صورت منطقی انجام تک پہنچا کر چھوڑے گی ‘ مرکزی رہنما پیپلزپارٹی

اتوار 22 جنوری 2017 15:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2017ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما سردارلطیف خان کھوسہ نے کہا ہے کہ پانامہ لیکس کے معاملے میں شریف خاندان کو ایک جھوٹ کو چھپانے کیلئے سینکڑوں جھوٹ بولنا پڑ رہے ہیں ، پیپلزپارٹی حکومت سے پا نامہ لیکس کا حساب لے گی اور اسے ہر صورت منطقی انجام تک پہنچا کر چھوڑے گی ، ہمیں فرینڈلی اپوزیشن کے طعنے دینا بالکل غلط ہے ، ہم ایک ذمہ دارانہ اپو زیشن کرنے کے حق میں ہیں ۔

ایک انٹرویو میں انہو ں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی جانب سے ایک بھی منصوبہ غریب عوام کی فلاح کیلئے نہیں بنایا جا رہا ، مال بنائوپالیسی حکومت کی اولین ترجیح بن گئی ہے ، یہ مملکت ، بیوروکریسی اور تمام نظام عوام کے دئیے گئے ٹیکس کے پیسے سے چل رہا ہے ، عوام اپنی لو ٹی گئی پائی پائی کا حساب لیں گے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس کسی مخالف سیاسی جماعت کا لگایا ہواالزام نہیں ہے بلکہ پو ری دنیا کے معروف صحافیوں نے پو ری تحقیقات کے ساتھ خبردی ہے اور وہ اس پر قائم ہیں ، پو ری دنیا کی کسی بھی شخصیت نے ان الزامات کی صداقت سے انکار نہیں کیا ،نوا ز شریف کوجواب دینا ہوگا کہ آخر انہوں نے اتنے اربوں روپے کیسے بنائے اور کس طریقے سے بیرون ملک منتقل کیے ۔

حکمران جماعت لوٹے گئے پیسوں کا حساب دینے میں احتراز برت رہی ہے اور تکنیکی معاملات کے پیچھے چھپنے کی کوشش کر رہی ہے ،لیکن جتنے زیادہ بہانے بنا ئے جارہے ہیں وہ اس دلدل میں اتنا ہی زیادہ دھنستے چلے جا رہے ہیں ۔ انہو ں نے کہا کہ پیپلزپارٹی حکومت سے پا نامہ لیکس کا حساب لے گی اور ہر صورت اسے منطقی انجام تک پہنچا کر چھوڑے گی ، ہم کسی صورت اس سے ایک قدم پیچھے نہیں ہٹیں گے ، ہمارے چار مطالبات کا سب سے پہلا نقطہ ہی یہی ہے ۔

ایک سوال کے جواب میں انہو ں نے کہا کہ ہمیں فرینڈلی اپوزیشن کے طعنے دینا بالکل غلط ہے ، ہم ایک ذمہ دارانہ اپو زیشن کرنے کے حق میں ہیں ، صرف ہم نے ہی حقیقی اپو زیشن کا کردار ادا کیا ہے ، ہم نے پا نامہ لیکس کے معاملے پر وزیر اعظم کے احتساب کیلئے بل پیش کیا ، پیپلزپارٹی احتساب کیلئے صحیح معنوں میں آواز اٹھا رہی ہے ،ہم نے احتجاجی تحریک کا آغاز بھی کر دیا ہے جس کے تحت پورے ملک میں احتجاجی ریلیاں اور جلسے منعقد کئے جائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :