پنجاب کے دس اضلاع کے ڈپٹی کمشنر زکیلئے افسران کے نام زیر غور

اتوار 22 جنوری 2017 15:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2017ء) پنجاب کے دس اضلاع میں ڈپٹی کمشنرز کی تقرری کیلئے کیلئے افسران کے نام زیر غور ہیں ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ موجودہ ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد عثمان کو سینئر مینجمنٹ کورس پر جانے کی اجازت ملنے کے باعث سمیر احمد سید کانام ڈپٹی کمشنرلاہور کیلئے زیرغور لایا گیا ہے ،سید بلال حیدر کا نام بھکرکے ڈپٹی کمشنر ،احمد بشیر کا نام خوشاب،صائمہ احد چیمہ کا نام اوکاڑہ،راجہ خرم شہزادلودھراں،سیف انور جھپہ مظفر گڑھ،رانا سلیم افضل کا نام بہاولپور ، اشفا ق احمد راجن پور، اللہ رکھا انجم ڈیرہ غازی خان جبکہ عمر جہانگیر کا نام ضلع چکوال کے ڈپٹی کمشنر کیلئے زیر غور ہے ۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کی حتمی منظوری کے بعد باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :