ْ فلم انڈسٹری کی ترقی کیلئے جامع پالیسی مرتب کرنے کیلئے سب کو سر جوڑ کر بیٹھنا ہوگا ‘ شان

حکومت کو اپنا کوئی مطالبہ پیش کرنا ہے تو اس کیلئے سب سے پہلے ہمارے اپنے درمیان اتحاد نا گزیر ہے

اتوار 22 جنوری 2017 15:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2017ء) فلم انڈسٹری کے نامور اداکار و ہدایتکار شان نے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری کی ترقی کیلئے جامع پالیسی مرتب کرنے کیلئے سب کو سر جوڑ کر بیٹھنا ہوگا ،اگر ہمیں حکومت کو اپنا کوئی مطالبہ پیش کرنا ہے تو اس کیلئے سب سے پہلے ہمارے اپنے درمیان اتحاد نا گزیر ہے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں انہوںنے کہا کہ ماضی میں بے مقصد فلمیں بنا کر وقت اور سرمائے کو برباد کیا گیا لیکن شکر ہے اب اس طرف توجہ دی گئی ہے اور اچھی فلمیں بنانے کی کاوشیں ہوتی ہوئی نظر آتی ہیں۔

شان نے کہا کہ جب تک فلم انڈسٹری سے وابستہ تمام لوگ سر جوڑ کر ایک متفقہ جامع حکمت عملی نہیں بنائیں گے ہم مطلوبہ نتائج حاصل نہیں کر سکتے ۔ حکومت کو چاہیے کہ وہ فلم انڈسٹری کی سر پرستی کرے لیکن یہ بھی اس وقت ہی ممکن ہے جب ہم اپنا اتحاد بنا کر دکھائیں اور پھر ایک پلیٹ فارم سے حکومت کے سامنے مطالبہ اپنی پالیسی رکھی جائے۔

متعلقہ عنوان :