کامیاب زندگی میں صلاحیتوں کا بڑا عمل دخل ہوتا ہے ‘ ثناء جاوید

اپنی صلاحیتوں کے بل بوتے پر موجودہ مقام حاصل کیا ہے جسے برقرار رکھنے کیلئے ہر وقت کوشاں رہتی ہوں

اتوار 22 جنوری 2017 15:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2017ء)نامور اداکارہ ثناء جاوید نے کہا ہے کہ کامیاب زندگی میں صلاحیتوں کا بڑا عمل دخل ہوتا ہے ، اپنی صلاحیتوں کے بل بوتے پر موجودہ مقام حاصل کیا ہے جسے برقرار رکھنے کیلئے ہر وقت کوشاں رہتی ہوں۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ میرے نزدیک ہر انسان خوبصورت ہوتا ہے لیکن صلاحیتوں کے اعتبار سے مختلف کیٹگریز ہیں۔ اپنی صلاحیتوں کے بل بوتے پر موجودہ مقام حاصل کیا ہے جسے برقرار رکھنے کیلئے ہر وقت کوشاں رہتی ہوں۔ اداکارہ نے مزید کہا کہ ضروری نہیں کہ انسان کی ہر خواہش پوری ہو جائے ، زندگی میں برے دن بھی آتے ہیں لیکن جو لوگ کبوتر کی طرح آنکھ بند کر لیتے ہیں ناکامی ان کا مقدر بن جاتی ہے ۔