الیکشن کمیشن نے آئندہ عام انتخابات کے اخراجات کیلئے وزارت خزانہ کو ابتدائی تخمینہ بھجوا دیا

2018ء میں ہونے والے عام انتخابات کے اخراجات کیلئے 5ارب روپے رکھنے کی تجویز دی گئی ہے

اتوار 22 جنوری 2017 15:00

اسلام آباد/لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2017ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے آئندہ عام انتخابات کے اخراجات کیلئے وزارت خزانہ کو ابتدائی تخمینہ بھجوا دیا ۔ ذرائع کے مطابق2018ء میں ہونے والے عام انتخابات کے اخراجات کیلئے 5ارب روپے رکھنے کی تجویز دی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

جس میں 2 ارب روپے بیلٹ پیپرز اور 2 ارب روپے آپریشنل امور کیلئے رکھنے کی تجویز ہے جبکہ ایک ارب روپے دیگر اخراجات کیلئے تجویز کئے گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق عام انتخابات کیلئے لگ بھگ 20کروڑ بیلٹ پیپرز چھاپنے کے انتظامات کئے جائیں گے۔ واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کی طرف سے گزشتہ عام انتخابات کی نسبت آئندہ انتخابی اخراجات کیلئے 27کروڑ روپے زائد رکھنے کی تجویز دی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :