پاکستان کا افغان مذہبی رہنماء پیر سید احمد گیلانی کی وفات پر دکھ کا اظہار

افغانستان میں قیام امن اور مفاہمت کے فروغ کی کوششوں کی وجہ سے انہیں ہمیشہ یاد رکھا جائیگا‘دفتر خارجہ

اتوار 22 جنوری 2017 15:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2017ء) پاکستان نے افغان مذہبی رہنماء پیر سید احمد گیلانی کی وفات پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان میں قیام امن اور مفاہمت کے فروغ کی کوششوں کی وجہ سے انہیں ہمیشہ یاد رکھا جائیگا-دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق ہمیں امن کونسل افغانستان کے چیئر مین پیر سید احمد گیلانی کی وفات کی خبر سن کر شدید صدمہ پہنچا ۔

(جاری ہے)

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پیر سید احمد گیلانی ایک بااثر مذہبی رہنما تھے جن کا اسلام اور افغا ن قوم کیلئے خدمات کی وجہ سے افغانستان اور پورے خطے میں میں انتہائی احترام کیا جاتا تھا ۔بیان میں کہاگیا کہ سید احمد گیلانی کو افغانستان میں قیام امن اور مفاہمت کے فروغ کی کوششوں کی وجہ سے ہمیشہ یاد رکھا جائیگا ۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ پاکستان کی حکومت اور عوام سید احمد گیلانی کے اہل خانہ اور افغانستان کی حکومت اور عوام کے ساتھ دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں اللہ مرحوم کو جواررحمت میں جگہ دے ۔

متعلقہ عنوان :