ٹوبہ ٹیک سنگھ ،ْشالیمار ایکسپریس کار سے ٹکرا گئی ،ْایک ہی خاندان کے چار افراد سمیت چھ جاں بحق

جاں بحق ہونے والوں میں منصب ، فلک شیر، افضل ، فیضان، عدیل ، اور شہلہ شامل

اتوار 22 جنوری 2017 14:40

ٹوبہ ٹیک سنگھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2017ء) ٹوبہ ٹیک سنگھ کی تحصیل گوجرہ کے نواحی گائوں93ج ب کے قریب شالیمار ایکسپریس کار سے ٹکر ا گئی جس کے نتیجے میں کار میں سوارایک ہی خاندان کے چھ افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

(جاری ہے)

اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعشوں کو سول ہسپتال گوجرہ پہنچایا پولیس ترجمان کے مطابق حادثہ پھاٹک نہ ہونے کی وجہ سے پیش آ یا ۔ مرنے والوں کا تعلق سرگودہاکے گاوں سلانوالی سے بتا یا جا تا ہے یہ افراد گائوں میں پیر بابا سے دم کروانے کیلئے آ رہے تھے کہ کار ٹر ین سے ٹکرا گی ۔ جاں بحق ہونے والوں میں منصب ، فلک شیر، افضل ، فیضان، عدیل ، اور شہلہ شامل ہیں ۔ یہ تمام افراداس گائوں میں ایک پیر بابا سے دم کروانے کیلئے آ ئے تھے ۔

متعلقہ عنوان :