اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس ،ْ ملک میں بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کی فنانسنگ کا جائزہ لیا گیا

ہمیں وسائل سے زیادہ سے زیادہ استفادہ کرنا چاہئے ،ْوزیر خزانہ کی گفتگو پالیسی کے تحت بڑے منصوبوں کی تکمیل کیلئے مختلف شراکت داروں سے بھی رابطہ کیا جائے ،ْاجلا س سے خطاب

اتوار 22 جنوری 2017 14:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2017ء) وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی صدارت میں یہاں منعقدہ ایک اجلاس کے دوران ملک میں بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کی فنانسنگ کا جائزہ لیا گیا۔ اتوار کو ہونے والے اجلاس میں سیکرٹری خزانہ نے ملک میں بنیادی ڈھانچے کے بڑے منصوبوں کے حوالے سے وزیر خزانہ کو بریفنگ دی ۔ انہوں نے وزیر خزانہ کو مستقبل کے مختلف منصوبوں کے مالی معاملات پر ہونے والی پیشرفت سے آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں اقتصادی امور ڈویژن کے سیکرٹری ، سپیشل سیکرٹری خزانہ اور وزارت خزانہ کے دیگر اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ حکومت بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کیلئے فنڈز میں اضافہ کر رہی ہے کیونکہ بنیادی ڈھانچے کی فراہمی کیلئے بہت زیادہ وسائل کی ضرورت ہے ۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ہمیں وسائل سے زیادہ سے زیادہ استفادہ کرنا چاہئے اور مختلف ترقیاتی منصوبوں سے مستفید ہونے کیلئے انکی بروقت تکمیل پر توجہ دینی چاہئے ۔ انہوں نے وزارت خزانہ کے حکام کو ہدایت کی کہ وہ بنیادی ڈھانچے کی ترقی کیلئے نئے وسائل دریافت کرے ۔انہوں نے کہا کہ پالیسی کے تحت بڑے منصوبوں کی تکمیل کیلئے مختلف شراکت داروں سے بھی رابطہ کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :