مقبوضہ کشمیر ، حریت رہنمائوں کی احسن اونتو پر بھارتی پولیس کے حملے اور انہیں شدید زخمی کرنے کی مذمت

اتوار 22 جنوری 2017 14:40

سرینگر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2017ء) مقبوضہ کشمیر میں حریت رہنمائوں شبیر احمدڈار،م محمد اقبال میر امتیاز احمد ریشی اور غلام نبی وار نے سرینگر میں جاری اپنے ایک مشترکہ بیان میں انسانی حقوق کے کشمیری کارکن محمد احسن اونتو پر بھارتی پولیس کے حملے اور انہیں زخمی کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے سراسر غنڈہ گردی قراردیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی پولیس نے محمد احسن اونتو کر ہفتے کے روز اس وقت سخت مارپیٹ کا نشانہ بنایا تھا جب وہ شہدائے گائو کدل کی برسی کے سلسلے ایک دعائیہ تقریب میں شرکت کے لیے گائو کدل جا رہے تھے۔ پولیس اہلکار محمد احسن انتو پر وحشیانہ طریقے سے ٹوٹ پڑے اور ان پر مکوں اور لاتوں کی بارش کر دی۔ حریت رہنمائوں نے اپنے بیان میں کہا کہ پولیس اہلکار قریباً بیس منت تک انہیں تشدد کا نشانہ بناتے رہے جس کے بعد انہیں گھسیٹ کر گاڑی میں ڈالا گیا جبکہ ڈاکٹروں نے انکے کے چہرے پر ایک آنکھ کے نزدیک فریکچر کی بھی تصدیق کی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ محمد احسن اونتو پر حملہ عالمی برادری کیلئے چشم کشا ہے اور اسے یہ سمجھ لینا چاہیے کہ جب انسانی حقوق کے کارکنوں کے ساتھ اس طرح کا وحشیانہ سلوک کیا جاتا ہے تو ایک عام کشمیری کا کیا حال ہو گا۔حریت رہنمائوں نے کہا کہ یہ پوری طرح سے ایک حملہ قاتلانہ حملہ تھا اور اسکا مقصد انسانی حقوق کی بات کرنے والی ایک آواز کو خاموش کرنا تھا۔حریت رہنمامحمد یوسف نقاش نے بھی ایک بیان میں محمد احسن اونتو پرحملے کی شدید مذمت کی ہے۔