مقبوضہ کشمیر، انتظامیہ طلباء کو بھارتی یوم جمہوریہ کی تقریبات میں شرکت کیلئے دبائو ڈال رہی ہے

اتوار 22 جنوری 2017 14:40

سرینگر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2017ء) مقبوضہ کشمیر میں طلباء کے والدین نے کہا کہ سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں کی انتظامیہ کی طرف سے انکے بچوںکو 26جنوری کو منعقد کی جانے والی بھارتی یوم جمہوریہ کی تقریبات میں شریک ہونے کیلئے دبائو ڈالا جارہا ہے ۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق طلباء کے والدین نے میڈیا کے نمائندوںسے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ نہیں چاہیے کہ انکے بچے یوم جمہوریہ کی تقریبات میں شرکت کریں ۔

انہوں نے کہا کہ حال ہی میں مقبوضہ وادی میں بے گناہ نوجوانوںکا بڑے پیمانے پر خون بہایاگیا اور طلباء بھی کشمیرکے معاشرے کا ہی ایک حصہ ہے لہذا وہ بھارتی یوم جمہوریت کی تقریبات میں کیسے شریک ہونگے۔ والدین نے کہاکہ تقریبات میں شریک نہ ہونے کی صورت میں انکے بچوںکو امتحان میں فیل کرنے کی دھمکیاں دی جاتی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ وہ انتظامیہ کے اس ناروا اقدام کے خلاف سڑکوںپرآنے کیلئے مجبور ہیں۔

متعلقہ عنوان :