بشار الاسد کے بغیر شامی بحران کے تصفیے پر اصرار نہیں کریں گے،ترکی

بشار شام میں جرائم کا ذمے دار ،آستانہ مذاکرات سے بہت امیدیں لگائے ہوئے ہیں،طیب ایردوآن

اتوار 22 جنوری 2017 14:21

انقرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2017ء) ترکی نے کہاہے کہ ان کا ملک آج کے بعد بشار الاسد کے بغیر شامی بحران کے تصفیے پر اصرار نہیں کرے گا۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں ترک صدرایردوآن نے کہاکہ بشار شام میں جرائم کا ذمے دار ہے تاہم انقرہ حکومت امور کو حقیقی تناظر میں دیکھ رہی ہے کیوں کہ زمینی طور پر حالات بہت حد تک تبدیل ہو گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ان کا ملک آئندہ ہفتے آستانہ میں شامی امن بات چیت کے حوالے سے "بڑی امیدیں" رکھتا ہے۔

متعلقہ عنوان :