شامی قدیمی وتاریخی شہرپالمیرا کی مزید تباہی، سلامتی کونسل کی شدید مذمت

اتوار 22 جنوری 2017 14:21

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2017ء) شام کے قدیمی و تاریخی شہر پالمیرا کے رومن ایمفی تھیئٹر کے ستونوں کو تباہ کرنے پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے شدید مذمت کی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ تباہی دہشت گرد تنظیم ‘اسلامک اسٹیٹ‘ نے کی تھی۔

(جاری ہے)

عالمی ادارے کی ثقافتی تنظیم یونیسکو نے اِس تباہی کو جنگی جرم قرار دیا ہے۔ شام کے آثار قدیمہ کے محکمے کے سربراہ مامون عبدالکریم نے پالمیرا کے ایک اہم حصے کی تباہی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اب ٹیٹرا پائلون کے سولہ میں سے بارہ ستونوں کا ملبہ ان کے درمیان واقع پلیٹ فارم پر گرا پڑا ہے اور صرف چار ستون تباہی سے بچ گئے ہیں۔ پالمیرا پر ’اسلامک اسٹیٹ‘ نے دوبارہ قبضہ گزشتہ برس دسمبر میں کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :