اٹلی میں برفانی تودے گرنے سے ہلاکتیں پانچ تک پہنچ گئیں

امدادی ٹیمیں اب تک دو بچوں سمیت نو افراد کو زندہ نکالنے میں بھی کامیاب رہی ہیں،حکام

اتوار 22 جنوری 2017 14:21

روم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2017ء) اٹلی کی نیشنل فائر سروس نے پینے کے ہوٹل ریگو پیانو پر گرنے والے برفانی تودوں کی زد میں آ کر پانچ افراد کے ہلاک ہونیکی تصدیق کی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق حکام نے بتایا کہ ان پانچ افراد کی لاشیں برف اور ہوٹل کے ملبے سے نکال لی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

امدادی ٹیمیں اب تک دو بچوں سمیت نو افراد کو زندہ نکالنے میں بھی کامیاب رہی ہیں۔

تین منزلہ ہوٹل پر گرنے والی برف تلے تقریباً تیس افراد دب کر رہ گئے تھے۔ پینے شہر کی انتظامیہ کے مطابق ابھی بھی 23 افراد برف اور ملبے تلے زندہ ہو سکتے ہیں۔ ہوٹل پر برفانی تودے بدھ کی سہ پہر میں گرے تھے۔ فائرفائٹرز اور کوہستانی امدادی ورکروں کے ساتھ اطالوی فوج بھی ریسکیو آپریشن میں شامل ہو گئی ہے

متعلقہ عنوان :