ہالینڈ میں کروڑوں ڈالر کی ڈکیتی، بارہ برس بعد سات مشتبہ افراد گرفتار

پانچ مردوں اور دو خواتین کو یمسٹرڈیم اور ہسپانوی ساحلی شہر ویلنیسا سے حراست میں لیا گیا،حکام

اتوار 22 جنوری 2017 14:21

ایمسٹرڈیم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2017ء) ہالینڈ کے دارالحکومت ایمسٹرڈیم میں بارہ برس قبل کی گئی ڈکیتی کی ایک واردات میں ملوث ہونے کے شبے میں سات افراد کو گرفتار کر لیا گیا ۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق حکام نے بتایا کہ فروری 2005 میں ڈاکوؤں نے شیپول ہوائی اڈے کے انتہائی سکیورٹی والے مقام سے بہتر ملین ڈالر مالیت کے ہیرے اور جواہرات لوٹ لیے تھے۔ حکام نے بتایا کہ پانچ مردوں اور دو خواتین کو بیس اور اکیس جنوری کو مختلف چھاپوں کے دوران ایمسٹرڈیم اور ہسپانوی ساحلی شہر ویلنیسا سے حراست میں لیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :