افغانستان میں حملہ، تین پولیس اہلکار ہلاک

کاپیسا میں ہی پولیس نے فائرنگ کرتے ہوئے چھ شہریوں کو ہلاک کر دیا،طالبان کا دعویٰ

اتوار 22 جنوری 2017 14:21

کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2017ء) افغان صوبے کاپیسا میں طالبان نے ایک سکیورٹی چیک پوائنٹ پر حملہ کرتے ہوئے تین پولیس اہلکاروں کو ہلاک کر دیا ۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق صوبائی پولیس کے ایک اعلیٰ اہلکار نے بتایا کہ باغیوں کے اس حملے کے بعد طالبان اور سکیورٹی فورسز کے مابین دو گھنٹے تک لڑائی کا سلسلہ جاری رہا۔ تاحال کسی گروہ نے اس خونریز کارروائی کی ذمہ داری قبول نہیں کی ۔ دوسری طرف طالبان نے دعویٰ کیا ہے کہ کاپیسا میں ہی پولیس نے فائرنگ کرتے ہوئے چھ شہریوں کو ہلاک کر دیا ہے۔