بدقسمتی سے اسمبلی میں ایسی اپوزیشن آ گئی ہے جس کو جمہوری روایات کے بارے میں معلومات ہی نہیں‘ تحسین فواد

اتوار 22 جنوری 2017 14:21

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2017ء) مسلم لیگ(ن) کی رکن پنجاب اسمبلی تحسین فواد نے کہا ہے کہ پنجاب اسمبلی کی کارکردگی دیگر صوبوں کے مقابلے میں 100فیصد بہتر ہے،حکومت نے تین سالوں میں ریکارڈ قانون سازی کی ہے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوںنے کہا کہ بدقسمتی سے اسمبلی میں ایسی اپوزیشن آ گئی ہے جس کو جمہوری روایات کے بارے میں معلومات ہی نہیں ۔

پنجاب کابینہ میں اضافہ جمہوریت کا حسن ہے اس سے محکموں کے حل طلب مسائل جلد حل ہونگے۔انہوں نے مزید کہا تحریک انصاف نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے خلاف ریفرنس جمع کرا کے ثابت کردیا ہے کہ یہ جمہوریت دشمن پارٹی ہے۔جن لوگوں کو مستقبل میں حکومت میں آنے کا کوئی چانس نظر نہیں آرہا ہے وہ لوگ حکومت کے خلاف مختلف ہربے استعمال کررہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :