موجودہ حکومت نے تین سال کی مختصر مدت میں معاشی استحکام حاصل کیا ‘ آزا دعلی تبسم

اتوار 22 جنوری 2017 14:21

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2017ء) مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی آزاد علی تبسم نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے تین سال کی مختصر مدت میں معاشی استحکام حاصل کیا اور معیشت کو ترقی دی۔ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ حکومت اقتصادی اصلاحاتی ایجنڈا پر عمل پیرا ہے۔ اس کے علاوہ دہشت گردی، معیشت اور بجلی کی قلت جیسے بڑے چیلنجز سے کامیابی سے نمٹ رہی ہے۔

(جاری ہے)

دنیا بھر کے ادارے تعلیم اور سکلز ڈویلپمنٹ پروگرام سے متعلق حکومت پاکستان کے ساتھ کام کرنے کیلئے سرکاری اور نجی شراکت داری کے خواہاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کی ہر کمپنی پاکستان میں نئی پراڈکٹس کا آغاز کرنا چاہتی ہے کیونکہ پاکستان ابھرتی ہوئی بڑی منڈی میں شامل ہے۔ پاکستان کی فضا غیر ملکی سرمایہ کاروں کیلئے بڑی پرکشش ہے۔ ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ 2018ء میں ہماری معیشت کی پیداوار 6 فیصد ہو جائے گی۔ حکومت روزگارکے بہتر مواقع پیدا کرنے کے لئے دن رات کوشاں ہے ۔