راولپنڈی ،ْ طماسہ آباد ،ْ شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ سے زخمی ہونیو الا پولیس اہلکار دور ان علاج دم توڑ

مقتول کے اہلخانہ کا بھی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ

اتوار 22 جنوری 2017 14:10

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2017ء) گزشتہ رات طماسہ آباد میں شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ سے زخمی ہونے والا پولیس اہلکار دوران علاج دم توڑ گیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق راولپنڈی کے علاقے طماسہ آباد میں رات گئے شادی کی تقریب میں کی جانے والی ہوائی فائرنگ سے ایک گولی پولیس اہلکار عاطف کے سر پر جا لگی جسے طبی امداد کے لیے فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم زخمی پولیس اہلکاردوران علاج دم توڑ گیا۔

پولیس اہلکار عاطف ایس پی راول ڈویڑن کا گن مین تھا۔راولپنڈی پولیس کی جانب سے پولیس اہلکار کے جاں بحق ہونے کے بعد فائرنگ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا آغازکردیا گیا ہے ،ْمقتول کے اہلخانہ نے بھی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ۔