کراچی سے لاہور جانے والی شالیمار ایکسپریس نے کار کو ٹکر ماردی ،ْ چھ افراد جاں بحق

اتوار 22 جنوری 2017 14:10

گوجرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2017ء) کراچی سے لاہور جانے والی شالیمار ایکسپریس نے کار کو ٹکر دے ماری جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار 6 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق گوجرہ کے قریب چک 93 ج ب میں ایک کار ریلوے کراسنگ پر کھلے پھاٹک سے گزر رہی تھی کہ کراچی سے لاہور جانے والی شالیمار ایکسپریس زد میں آگئی، حادثے کے نتیجے میں کار میں سوار خاتون اور بچے سمیت 6 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔حادثے کے بعد ریلوے ٹریک پر ٹرینوں کی آمدروفت کا سلسلہ رک گیا ہے ،ْ ریسکیو اہلکاروں نے امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا

متعلقہ عنوان :