بونیر ،ْ لانگاہ چغر زئی میں مسافر وین کھائی میں گرنے سے 9 افراد جاں بحق ،ْدو بچے زخمی

جاں بحق ہونے والوں میں ایک ہی گھر کے دو مرد، ایک عورت اور ایک بچہ شامل

اتوار 22 جنوری 2017 14:10

بونیر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2017ء) لانگاہ چغر زئی میں مسافر وین کھائی میں گرنے سے 9 افراد جاں بحق اور 2 بچے زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق بونیر کے علاقے لانگاہ چغرزئی میں مسافر وین مرکزی بازار کی جانب جانب کیلئے تیار تھی کہ گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں 9 افراد جاں بحق ،ْ 2 بچے زخمی ہو گئے، جاں بحق ہونے والوں میں ایک ہی گھر کے دو مرد، ایک عورت اور ایک بچہ شامل ہے۔

حادثے کے بعد امدادی ٹیموں نے دونوں زخمی بچوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ڈگر منتقل کر دیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔پولیس کے مطابق گاڑی اسٹاپ پر رکی ہوئی تھی جہاں سے جانے کے لیے سواریاں بٹھائی جارہی تھیں کہ اسی دوران گاڑی میں بیٹھے بچے نے وین کو نیوٹرل کر دیا جس کے باعث گاڑی سرکتی ہوئی کھائی میں جا گری۔

متعلقہ عنوان :