سی پیک ،ْقائم کئے جانے والے خصوصی اقتصادی زونز سے پیداواری صلاحیت اور برآمدی بنیاد میں اضافہ ہو گا

پاکستان میں خصوصی اقتصادی زونز صنعتی ترقی، سرمایہ کاری اور برآمدات میں اضافہ کریں گے ،ْماہرین

اتوار 22 جنوری 2017 14:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2017ء) چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈور کے تحت قائم کئے جانے والے خصوصی اقتصادی زونز سے پیداواری صلاحیت اور برآمدی بنیاد میں اضافہ ہو گا، منصوبہ پر عملدرآمد سے خصوصی اقتصادی زونز معاشی اور سماجی ترقی کو تقویت دیں گے، یہ زونز چاروں صوبوں کے مختلف مقامات پر واقع ہوں گے جن کی نشاندہی صوبائی حکومتیں خود کریں گی۔

(جاری ہے)

سپیشل اکنامک زونز کا تصور نیا نہیں ہے جو دیگر ممالک کیلئے بھی باعث کشش ہے جس سے ان ممالک کو اپنی مسابقت میں اضافہ کرنے، غیر ملکی سرمایہ کاری کو ترغیب دینے اور برآمدات میں اضافہ کا موقع ملے گا۔ پاکستان میں خصوصی اقتصادی زونز صنعتی شعبہ کی ترقی کیلئے بڑی اہمیت کے حامل ہوں گے۔ اکنامک زونز نے مختلف ممالک میں صنعتی ترقی میں بڑا اہم کردار ادا کیا ہے۔ سرمایہ کاری بورڈ نے اپنی رپورٹ میں بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں خصوصی اقتصادی زونز کیلئے 12 مقامات کو اجاگر کیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان میں خصوصی اقتصادی زونز صنعتی ترقی، سرمایہ کاری اور برآمدات میں اضافہ کریں گے۔

متعلقہ عنوان :