جنگ سے اعصابی تنائو کے باعث بشارالاسد کی بائیں آنکھ متاثر ہوئی ہے ،روسی میڈیا کا دعویٰ

اتوار 22 جنوری 2017 13:20

جنگ سے اعصابی تنائو کے باعث بشارالاسد کی بائیں آنکھ متاثر ہوئی ہے ،روسی ..

ماسکو /دمشق(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جنوری2017ء)روسی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ نفسیاتی دبائو اور اعصابی تشنج کے نتیجے میں شام کے صدر بشارالاسد کی بائیں آنکھ میں شدید تکلیف ہے۔روسیذرائع ابلاغ کے مطابق پانچ سال سے شام میں جاری کشیدگی اور خانہ جنگی کے باعث صدر بشارالاسد نفسیاتی دباو کا شکار ہوئے ہیں۔ اعصابی تناو کے نتیجے میں صدر اسد کی بائیں آنکھ میں شدید تکلیف ہے۔

(جاری ہے)

بشارالاسد کی مدد کے نتیجے میں پوتن کی مشکلات بڑھ گئیں کے عنوان سے شائع رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ بشارالاسد کو اقتدار پرقائم رکھنے کی روسی کوشش پوتن کو کافی مہنگی پڑی ہے۔ ممکن ہے وہ اس بحران سے جلد از جلد نکلنے کے لیے بھی کوئی راہ تلاش کررہے ہوں۔روسی حکام اپنی خفیہ بات چیت میں صدر بشارالاسد کی کمزوری کا بھی تذکرہ کرتے ہیں ان کا کہنا تھا کہ گذشتہ پانچ سال کے دوران بشارالاسد جنگ اور ٹینشن کے نتیجے میں کافی کمزور ہوئے ہیں اور ان کی بائیں آنکھ بھی اعصابی تناو کا شکار ہوئی ہے۔