پاپوا نیو گنی میں 8 اعشاریہ صفر شدت کا زلزلہ، جانی و مالی نقصان اطلا ع نہیںملی،سونامی کا خدشہ

اتوار 22 جنوری 2017 13:10

پورٹ مورس بی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جنوری2017ء) پاپوا نیو گنی میں 8 اعشاریہ صفر شدت کا زلزلہ آیا ہے جس کے بعد سونامی کا خدشہ پیدا ہو گیا ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی جیولوجیکل سروے کاکہنا ہے کہ پاپوا نیو گنی میں اراوا سے 47 کلو میٹر مغرب کی طرف بوگن ولے جزیرے پر زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے، زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 8.0 جبکہ زمین میں اس کی گہرائی 154 کلو میٹر تھی۔

(جاری ہے)

پیسیفک سونامی وارننگ سینٹر کے مطابق زلزلے کے کچھ گھنٹے بعد تک پاپوا نیو گنی، سولومن جزیرے، نورو پھونپی، کوثرائے، چوک اور انڈونیشیا کے سمندر میں اونچی لہروں کے ساتھ آفٹر شاکس کا بھی خدشہ ہے۔ پیسیفک سونامی سینٹر کی جانب سے سونامی کی وارننگ جاری نہیں کی گئی تاہم ایڈوائزری میں کہا گیا ہے صفر اعشاریہ 3 میٹر سے ایک میٹر اونچی لہریں پیدا ہو سکتی ہیں۔زلزلے کے نتیجے میں ابتدائی طور پر کوئی جانی و مالی نقصان رپورٹ نہیں ہوا تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ زلزلے کے بعد کئی گھنٹوں اور بعض اوقات کئی روز تک آفٹر شاکس کا سلسلہ جاری رہتا ہے جس کے نتیجے میں جانی و مالی نقصان ہو سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :